0
Tuesday 19 Aug 2014 10:19

باجوڑ ایجنسی میں بم دھماکہ، خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

باجوڑ ایجنسی میں بم دھماکہ، خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ قبائلی علاقہ باجوڑ ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کے باعث خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اساتذہ، ایک بچہ اور ڈرائیور شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق بم دھماکہ باجوڑ ایجنسی کی تحصیل سلار زئی کے علاقے تنگی میں ہوا، ریموٹ کنٹرول بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، دھماکے سے اسکول جانے والی کار کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں سوار 2 خواتین اساتذہ، ایک بچہ اور ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی اور لیویز فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
خبر کا کوڈ : 405500
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش