QR CodeQR Code

کراچی میں دہشتگردوں کے ہاتھوں 24 گھنٹوں کے اندر 4 پولیس اہلکار جاں بحق

19 Aug 2014 12:37

اسلام ٹائمز: رواں برس اب تک مختلف پرتشدد واقعات میں 110 سے زائد پولیس اہلکار اور افسران جاں بحق ہوچکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ایک مرتبہ پھر ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے، گزشتہ رات سے ابتک 4 پولیس اہلکاروں سمیت 6 بے گناہ افراد کو موت کے منہ میں دھکیلا جاچکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی میں ایکسپورٹ پراسسنگ زون کے دفتر کے قریب میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ لانڈھی نمبر 6 سے ایک شخص کی لاش ملی جسے امدادی کارکنوں نے جناح اسپتال منتقل کردیا، مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔ بلڈیہ ٹاؤن کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں ہیڈ کانسٹیبل طاہر موٹر سائیکل پر گھر سے اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ٹارگٹ کلرز نے اسے فائرنگ کرکے جاں بحق کر دیا۔ اس کے علاوہ قائد آباد میں داؤد چورنگی کے قریب پولیس اہلکار اظہر اور اعظم کو دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آج جاں بحق ہونے والے تینوں اہلکار انسداد پولیو مہم میں رضاکاروں کی سیکیورٹی پر تعینات تھے۔ جبکہ گزشتہ رات گلشن اقبال میں بھی دہشتگردوں کی فائرنگ سے اے ایس آئی علی نواز جاں بحق ہو گیا تھا۔ واضح رہے کہ رواں برس اب تک مختلف پرتشدد واقعات میں 110 سے زائد پولیس اہلکار اور افسران جاں بحق ہوچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 405546

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/405546/کراچی-میں-دہشتگردوں-کے-ہاتھوں-24-گھنٹوں-اندر-4-پولیس-اہلکار-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org