QR CodeQR Code

استور میں پولیس کی کارکردگی خراب ہو رہی ہے، محمد طارق

19 Aug 2014 14:43

اسلام ٹائمز: پی پی پی استور کے رہنماء نے کہا ہے کہ استور تھانہ میں کوئی بھی سائل درخواست گزرنے سے قبل سو بار سوچتا ہے اور درخواست دینے کے بعد پولیس سے اس بات کی امُید بھی نہیں ہوتی ہے کہ وہ ان کو انصاف دے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان ضلع استور کے رہنماء محمد طارق نے کہا ہے کہ استور محکمہ پولیس کی کارکردگی روز بروز خراب ہوتی جا رہی ہے، محکمہ میں سفارش اور یکطرفہ کاروائیوں کا راج عروج پر ہے۔ گزشتہ سال سے ابھی تک کئی کیسز ایسے واقعات رونماء ہو چکے ہیں جو منظر عام میں آنے کے باوجود بھی وارنٹ گرفتاریاں تو نکالی گئی مگر تا حال ملزموں کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی، سنیر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی استور محمد طارق نے صحافیوں سے ایک اپنی گفتگو میں کہا۔ انھوں نے مزید کہا کی استور میں اسی سال ہی دو تین کیس اغواء کے بھی رونما ہوئے اور کئی اس طرح کے دوسرے کیسز بھی ہوتے رہے مگر محکمہ پولیس میں بیٹھے کچھ عوم کے دشمنوں کی ملی بھگت سے ملزموں کو گرفتار کرنے کے بجائے چھپے چوری پولیس ہی ملزمان کو سیف راستے فراہم کرتی نظر آتی ہے۔ محکمہ پولیس کی ان حرکتوں کی وجہ سے استور تھانہ میں کوئی بھی سائل درخواست گزرنے سے قبل سو بار سوچتا ہے اور درخواست دینے کے بعد پولیس سے اس بات کی امُید بھی نہیں ہوتی ہے کہ وہ ان کو انصاف دے گی۔


خبر کا کوڈ: 405579

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/405579/استور-میں-پولیس-کی-کارکردگی-خراب-ہو-رہی-ہے-محمد-طارق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org