QR CodeQR Code

سرکاری ملازمتوں پر گلگت بلتستان میں پابندی عائد ہے، سید مہدی شاہ

19 Aug 2014 15:01

اسلام ٹائمز: وزیراعلٰی جی بی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پرائیویٹ سیکٹر میں ملازمتوں کے مواقع بہت کم ہونے کی وجہ سے سرکاری ملازمتون کیلئے لوگوں کا دباؤ بہت زیادہ ہے اور حکومت کے پاس اتنے وسائل نہیں ہے کہ تمام لوگوں کو ملازمتیں فراہم کرے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت علاقے میں بیروزگاری کے خاتمے کے لیے مختلف محکمہ جات میں اسامیاں پیدا کر نے کے لیے کوشاں ہے تاہم اس وقت سرکاری ملازمتوں پر پابندی ہے۔ پابندی کے خاتمے کے بعد محکمہ جات میں میرٹ پالیسی کے مطابق بھرتیاں عمل میں لائی جائینگی۔ یہ بات وزیراعلٰی گلگت بلتستان نے آج وزیراعلٰی کیمپ آفس اسکردو میں ملازمتوں کے حصول اور عرصہ دراز سے مختلف محکمہ جات میں کام کرنے والے غیر مستقل اور عارضی ملازمین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہون نے کہا گلگت بلتستان میں پرائیویٹ سیکٹر میں ملازمتوں کے مواقع بہت کم ہونے کی وجہ سے سرکاری ملازمتون کے لیے لوگوں کا دباؤ بہت زیادہ ہے اور حکومت کے پاس اتنے وسائل نہیں ہے کہ تمام لوگوں کو ملازمتیں فراہم کرے۔ انہون نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ان حالات کے پیش نظر لوگوں کے لیے مختلف محکمہ جات میں سرکاری ملازمتوں کے لیے گنجائش پیدا کر رہی ہے۔ انہون نے کہا کہ ان کی حکومت نے علاقے کی پسماندگی کے باعث لوگوں کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے ہیں۔

اسلام ٹائمز: وزیراعلٰی جی بی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پرائیویٹ سیکٹر میں ملازمتوں کے مواقع بہت کم ہونے کی وجہ سے سرکاری ملازمتون کیلئے لوگوں کا دباؤ بہت زیادہ ہے اور حکومت کے پاس اتنے وسائل نہیں ہے کہ تمام لوگوں کو ملازمتیں فراہم کرے۔


خبر کا کوڈ: 405581

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/405581/سرکاری-ملازمتوں-پر-گلگت-بلتستان-میں-پابندی-عائد-ہے-سید-مہدی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org