0
Tuesday 19 Aug 2014 17:43

کراچی کے حساس علاقوں میں انسداد پولیو مہم شروع، حفاظتی انتظامات سخت

کراچی کے حساس علاقوں میں انسداد پولیو مہم شروع، حفاظتی انتظامات سخت
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انتہائی حساس 46 یونین کونسلوں میں سہ روزہ انسداد پولیو مہم پیر سے شروع ہوگئی ہے، انسداد پولیو مہم کا آغاز ای ڈی او صحت کراچی ڈاکٹر ظفر اعجاز نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کراچی کی انتہائی حساس 46 یونین کونسلوں میں سہہ روزہ انسداد پولیو مہم شروع کر دی گئی ہے، ای ڈی او ہیلتھ ظفر اعجاز کے مطابق شہر کی انتہائی حساس یونین کونسلوں میں 5 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، انسداد پولیو مہم کے دوران 2200 سے زائد پولیو رضا کاروں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ گڈاپ ٹاؤن، بلدیہ، سائٹ، گلشن اقبال، بن قاسم ٹاؤن، کیماڑی، لانڈھی، اورنگی، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، کورنگی سمیت 46 یونین کونسلوں میں سہ ر وزہ انسداد پولیو مہم شروع کی گئی ہے، 5 لاکھ ایک ہزار بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، پولیو رضاکاروں کی ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔ حکام کے مطابق انسداد پولیو مہم میں شریک پولیو رضاکاروں کے تحفظ کے لئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، شہر کے تمام اضلاع میں پولیو رضاکار اس انسداد مہم میں شریک ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ پولیو مہم میں پولیو رضاکاروں نے تحفظ نہ ملنے پر مہم میں حصہ لینے سے انکار کر دیا تھا۔ محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کی جانب سے تحفظ کے بہتر انتظامات پر پولیو مہم شروع کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 405623
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش