QR CodeQR Code

اگر مجھے کچھ ہوا تو نواز شریف کو نہیں چھوڑنا

آزادی مارچ پارلیمنٹ کیطرف ضرور بڑھے گا، پارلیمنٹ کے اندر نہیں باہر بیٹھ کر احتجاج کرینگے، عمران خان

19 Aug 2014 20:42

اسلام ٹائمز: ریڈ زون کیجانب مارچ سے پہلے آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب میں کپتان کا کہنا تھا کہ ریڈ زون کیجانب چلنے سے پہلے میں کارکنوں سے وعدہ لینا چاہتا ہوں کہ میں انتشار اور تشدد نہیں چاہتا۔ کارکن مجھ سے وعدہ کریں کہ وہ پُرامن رہیں گے اور کسی قسم کا تشدد اختیار نہیں کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ریڈ زون کی طرف جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میرے کارکنوں پر کسی قسم کا تشدد ہوا تو میں وزیراعظم نواز شریف کو نہیں چھوڑوں گا، لیکن اگر مجھے کچھ ہوا تو میرے کارکنوں نواز شریف کو نہیں چھوڑنا۔ ریڈ زون کی جانب مارچ سے پہلے آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ریڈ زون کی جانب چلنے سے پہلے میں کارکنوں سے وعدہ لینا چاہتا ہوں کہ میں انتشار اور تشدد نہیں چاہتا۔ کارکن مجھ سے وعدہ کریں کہ وہ پُرامن رہیں گے اور کسی قسم کا تشدد اختیار نہیں کرینگے۔ ہم پارلیمنٹ کے اندر نہیں بلکہ باہر بیٹھ کر احتجاج کرینگے۔ ہم ایسا پُرامن احتجاج کرینگے کہ دنیا مصر کے تحریر سکوائر کو بھول جائے گی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم نے ریڈ زون کے راستے میں کئی ''گلو بٹوں'' کو کھڑا کیا ہے۔ اگر میرے کارکنوں کو کچھ ہوا تو میں نواز شریف کو نہیں چھوڑوں گا۔ مجھے نواز شریف کے پیچھے برطانیہ بھی جانا پڑا تو میں جائوں گا۔ لیکن اگر مجھے کچھ ہوا تو میں کارکنوں سے کہتا ہوں کہ تم نے نواز شریف کو نہیں چھوڑنا۔ عمران خان نے پولیس سے اپیل کی کہ وہ آزادی مارچ کے شرکاء پر کسی قسم کا تشدد نہ کریں کیونکہ مجھے نواز شریف سے زیادہ ڈپلومیٹک زون کی فکر ہے۔ ڈپلومیٹک زون میں رہنے والے ہمارے مہمان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کے شرکاء وعدہ کریں کہ وہ کسی سرکاری عمارت پر قبضہ نہیں کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 405641

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/405641/ا-زادی-مارچ-پارلیمنٹ-کیطرف-ضرور-بڑھے-گا-کے-اندر-نہیں-باہر-بیٹھ-کر-احتجاج-کرینگے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org