QR CodeQR Code

معاملات جتنے بھی الجھ جائیں، مذاکرات کی میز پر حل ہونگے، خورشید شاہ

20 Aug 2014 16:16

اسلام ٹائمز: اپوزیشن لیڈر نے قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں کہا ہے کہ عمران خان سے متعلق میرا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے، میں نے وعدہ خلافی پر وزیر داخلہ کے بیان کا حوالہ دیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے مارچ کے شرکاء کو پارلیمنٹ ہاﺅس آنے کی اجازت دے کر اچھا کام کیا ہے۔ معاملات چاہئے جتنے بھی الجھ جائیں انہیں بالآخر مذاکرات کی میز پر ہی حل کیا جائیگا۔ پارلیمنٹ میں اظہار رائے کے موقع پر اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کہ حکومت چار نشستوں پر پیش رفت کرتی تو یہ نوبت نہ آتی۔ مارچ کے شرکاء کو پارلیمنٹ ہاﺅس تک آنے کی اجازت دے کر حکومت نے اچھا کام کیا۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان سے متعلق میرا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ میں نے وعدہ خلافی پر وزیر داخلہ کے بیان کا حوالہ دیا تھا۔ انہوں اس بات کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی وقت ہے اور مذاکرات ہوسکتے ہیں، بالاآخر تمام معاملات مذاکرات کی میز پر ہی آکر حل ہونگے۔ تصادم اور ٹکراﺅ سے کسی کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 405765

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/405765/معاملات-جتنے-بھی-الجھ-جائیں-مذاکرات-کی-میز-پر-حل-ہونگے-خورشید-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org