QR CodeQR Code

جمعیت علماء اسلام (ف) خیبر پختونخوا کابینہ کا اعلان کردیا گیا

20 Aug 2014 22:22

اسلام ٹائمز: مولانا عطاء الرحمان، مولانا عطاء الحق درویش اور مولانا رفیع اللہ قاسمی نائب امیر، مولانا راحت حسین، مولانا اشرف علی اور مولانا عین الدین شاکر صوبائی نظماء اور عبدالجلیل جان کو ناظم اطلاعات مقرر کردیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) خیبر پختونخوا کے امیر مولانا گل نصیب خان اور صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا شجاع الملک نے باہمی مشاورت سے جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل دے دی ہے، جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے میڈیا سیل سے جاری تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے عہدیداروں میں امیر مولانا گل نصیب خان، نائب امراء میں مولانا عطاء الرحمان، مولانا عطاء الحق درویش، مولانا رفیع اللہ قاسمی، جنرل سیکرٹری مولانا شجاع الملک، نائب نظماء میں مولانا راحت حسین، مولانا فضل معبود، مولانا اشرف علی، مولانا عین الدین شاکر اور عبدالجلیل جان کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے، قاضی بشیر کو معاون سیکرٹری اطلاعات جبکہ عبدالوحید مروت سالار، قاری رفیق شاہ، مفتی سیار معاون سالار، مولانا عزیز احمد صوبائی سیکرٹری مالیات، انعام اللہ خان معاون مالیات، مفتی محمد اعجاز شنواری صوبائی ناظم دفتر اور محمد صدیق معاون ہونگے۔ جمعیت علماء اسلام کے پی کے کے میڈیا سیل کے مطابق صوبائی مجلس عاملہ کا پہلا اجلاس 21 اگست بروز پیر صوبائی سیکرٹریٹ رنگ روڈ پشاور میں طلب کرلیا گیا ہے، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 405816

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/405816/جمعیت-علماء-اسلام-ف-خیبر-پختونخوا-کابینہ-کا-اعلان-کردیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org