QR CodeQR Code

کوئٹہ اور دالبندین میں ایف سی کی کاروائی سے بارودی مواد برآمد، 3 ملزمان گرفتار

20 Aug 2014 23:28

اسلام ٹائمز: دوسری جانب ایف سی نے دالبندین کی فیصل کالونی میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر 3 ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ، سیٹیلائٹ فون اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔ ایف سی نے خفیہ اطلاع پر کوئٹہ کے نواحی علاقے نیو کہان مری میں سرچ آپریشن کے دوران ایک خالی پلاٹ میں چھپائی گئی جدید خودکار بندوقیں، 4 راکٹ لانچر، 120 مارٹر گولے، 86 بارودی سرنگیں، 58 دستی بم، جدید رائفلیں اور 80 کلوگرام دھماکا خیزمواد برآمد کرلیا۔ دوسری جانب ایف سی نے دالبندین کی فیصل کالونی میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، سیٹیلائٹ فون اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔


خبر کا کوڈ: 405843

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/405843/کوئٹہ-اور-دالبندین-میں-ایف-سی-کی-کاروائی-سے-بارودی-مواد-برآمد-3-ملزمان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org