QR CodeQR Code

کسی غیر آئینی تبدیلی کی حمایت نہیں کرینگے

نواز شریف منتخب وزیراعظم ہیں استعفے کا مطالبہ نہیں کیا جاسکتا، امریکہ

21 Aug 2014 06:30

اسلام ٹائمز: واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو میں نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام سیاسی فریقین کو تشدد سے گریز کرنا چاہیے، ایسے لوگوں کی حمایت نہیں کرتے جو غیر آئینی فیصلے تھوپنا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے پاکستان میں منتخب حکومت کی حمایت کردی ہے اور محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان کے منتخب وزیراعظم ہیں اس لئے ان سے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا جاسکتا۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میری ہارف نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں آئینی اور انتخابی عمل کی حمایت کرتا ہے۔ نواز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ نہیں کیا جاسکتا۔ ایک سوال کے جواب میں میری ہارف نے کہا کہ مذاکرات کے لئے کافی گنجائش موجود ہے، حالات پرامن رہنے چاہیئں۔ ان کا کہنا تھا پاکستان میں تمام سیاسی فریقین کو تشدد سے گریز کرنا چاہیے، ایسے لوگوں کی حمایت نہیں کرتے جو غیر آئینی فیصلے تھوپنا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں جمہوری عمل کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ جمہوریت کے لیے کام کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 405885

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/405885/نواز-شریف-منتخب-وزیراعظم-ہیں-استعفے-کا-مطالبہ-نہیں-کیا-جاسکتا-امریکہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org