0
Thursday 21 Aug 2014 23:42

بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام دھرنوں کیخلاف وکلاء کی ہڑتال، عدالتوں کا بائیکاٹ

بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام دھرنوں کیخلاف وکلاء کی ہڑتال، عدالتوں کا بائیکاٹ
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ملک کے وفاقی دارالخلافہ میں دھرنوں کیخلاف وکلاء نے ہڑتال کی اور عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔ عدالتوں میں پیشی کیلئے آنیوالے سائلین کو ہڑتال کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد میں جمہوریت کو ڈی ریل اور حکومت کو ختم کرنے کیلئے دیئے جانیوالے دھرنوں کیخلاف ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی وکلاء نے مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا اور کسی بھی کیس کی سماعت میں شامل نہیں ہوئے۔ اس حوالے سے ضلع کچہری کوئٹہ سمیت سیشن کورٹ، ہائی کورٹ اور دیگر عدالتوں میں وکلاء نے مکمل طور پر بائیکاٹ کیا۔ اس موقع پر بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملک غیر آئینی اقدامات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ کسی بھی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کرینگے۔ اگر جمہوریت اور ریاست کو خطرہ ہوا تو وکلاء سابقہ چیف جسٹس کی بحالی کی طرح بھرپور احتجاج کیا جائیگا۔ وکلاء کی ہڑتال اور عدالتوں کے بائیکاٹ کی وجہ سے ضلع کچہری سمیت دیگر عدالتوں میں کیسز کے حوالے سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دور دراز علاقوں سے آنیوالے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
خبر کا کوڈ : 406019
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش