QR CodeQR Code

آئین اور پارلیمنٹ کیخلاف سازش ختم نہ کی گئی تو سخت فیصلے کرینگے، مولانا گل نصیب

22 Aug 2014 08:01

اسلام ٹائمز: جے یو آئی (ف) خیبر پختونخوا کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ دھاندلی کی رٹ لگانے والوں کو کے پی کے میں بڑا دھاندلہ نطر نہیں آتا، سول نافرمانی ریاست کے خلاف بغاوت کا اعلان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) صوبہ خیبر پختونخوا کی مجلس عاملہ کا اجلاس صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان کی صدارت میں صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، جس میں ارکان عاملہ مولانا شجاع الملک، مولانا عطاء الرحمان، مولانا عطاء الحق درویش، مولانا رفیع اللہ قاسمی، عبدالجلیل جان، مولانا راحت حسین، مولانا اشر علی، مولانا فضل معبود، مولانا عین الدین شاکر، مولانا عبدالوحید مروت اور مولانا عزیز احمد اشرفی نے شرکت کی، مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا گل نصیب خان، مولانا شجاع الملک اور مولانا عطاء الرحمان نے کہا کہ ملک کو بحران میں مبتلا کرنے والوں کو کھلی چھٹی دے دی گئی، ریاست کے خلاف تحریک سول نافرمانی کا اعلان کر دیا گیا، ملک میں سرعام ناچ گانے کی محفل سجائی گئی، پورے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش عروج پر پہنچ چکی ہے، انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ان حالات کو تشویش کی نگاہ سے دیکھتی ہے، حکمرانوں نے ایسے لوگوں کے خلاف فیصلے نہ کئے تو جمعیت علماء اسلام سخت فیصلے پر مجبور ہو جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کی رٹ لگا کر ریاست کو چیلنچ کرنے والوں کو کے پی کے میں دھاندلہ نظر نہیں آتا۔


خبر کا کوڈ: 406059

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/406059/آئین-اور-پارلیمنٹ-کیخلاف-سازش-ختم-نہ-کی-گئی-سخت-فیصلے-کرینگے-مولانا-گل-نصیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org