0
Friday 22 Aug 2014 11:27

وزیرستان آپریشن کا تجربہ درست نہیں ہے، مولانا عبدالروف فاروقی

وزیرستان آپریشن کا تجربہ درست نہیں ہے، مولانا عبدالروف فاروقی
اسلام ٹائمز۔ جمیت علمائے اسلام ﴿س﴾ کے سیکرٹری جنرل مولانا عبد الروف فاروقی نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری کے رویے جمہوری نہیں ہیں، جب عمران خان پارلیمنٹ کے ممبر ہیں تو انہیں چاہیے کہ ایوان میں بات کریں۔ ملتان میں مفتی خالد محمود اظہر، مفتی ممتاز احمد قاسمی اور دیگر رہنماوں کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ فلسطین سمیت جہاں جہاں مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے، اسکی مذمت کرتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ وزیرستان میں فوجی آپریشن کا تجربہ درست نہیں، حکمرانوں کو چاہیے کہ مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔ انکا کہنا تھا کہ ملک میں بد امنی اور لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے، پاکستان کے مسائل کا حل فقط اسلامی نظام کے نفاذ میں مضمر ہے۔
خبر کا کوڈ : 406077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش