QR CodeQR Code

امریکہ کی طرف سے افغان طالبان کے دو رہنماوں پر پابندیاں

23 Aug 2014 00:23

اسلام ٹائمز: افغان طالبان کی معاونت کے الزام میں امریکہ کی طرف سے پاکستانی تنظیم حوالہ، حاجی بسیر، زرجمیل کمپنی (بسیر زرجمیل حوالہ) اور اس کے مالک حاجی عبدالبسیر پر طالبان کی مدد کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا کے محکمہ خزانہ نے جمعرات کے روز طالبان کو فنڈز فراہم کرنے والی ایک کمپنی اور دیگر دو اہم طالبان رہنماؤں کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ خزانہ کے مطابق پابندی کا مقصد افغان حکومت کے ساتھ جنگ کرنے والی طالبان دہشت گرد قوت کے مالیاتی نیٹ ورک اور طالبان قیادت کو کمزور کرنا ہے۔ امریکی محمکے کیطرف سے پاکستانی تنظیم حوالہ، حاجی بسیر، زرجمیل کمپنی (بسیر زرجمیل حوالہ) اور اس کے مالک حاجی عبدالبسیر پر طالبان کی مدد کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ محمکے کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کاروبار کرنے والے بسیر افغانستان میں طالبان رہنماؤں میں رقم تقسیم کرنے میں ملوث ہیں اور اس کے لیے انہوں نے پاکستانی بینکوں کا استعمال کیا۔ امریکی محکمے نے طالبان کمانڈر قاری رحمت پر بھی پابندی عائد کی جو طالبان کی طرف سے ٹیکس اور رشوت جمع کرتے ہیں اور انہیں طالبان کو اسلحے کی صورت میں فراہم کرنے میں ملوث ہیں۔ محکمے کے ایک سیکرٹری ڈیوڈ کوہن نے ایک اعلامیے میں کہا کہ طالبان امریکی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف اب بھی حملے کرتے رہتے ہیں اور امریکی قومی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ ہیں، ہم دہشت گردوں کو فنڈز کی فراہمی سے دور رکھنے کے لیے اقدامات کرتے رہیں گے تاکہ وہ دہشت گرد حملے نہ کرسکیں۔


خبر کا کوڈ: 406163

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/406163/امریکہ-کی-طرف-سے-افغان-طالبان-کے-دو-رہنماوں-پر-پابندیاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org