0
Saturday 23 Aug 2014 06:08

داعش امریکہ کیلئے القاعدہ سے بڑا خطرہ بن سکتی ہے، چک ہیگل

داعش امریکہ کیلئے القاعدہ سے بڑا خطرہ بن سکتی ہے، چک ہیگل
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے وزیرِ دفاع چک ہیگل نے کہا ہے کہ اپنی صلاحیت، وسائل اور عسکری طاقت کے باعث عراق کی شدت پسند تنظیم داعش کے جنگجو امریکہ کے لئے "القاعدہ" سے بڑا خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع "پینٹاگون" میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چک ہیگل نے کہا کہ داعش عراق اور دنیا بھر میں موجود امریکی مفادات کے لیے ایک فوری خطرہ بن چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگجو گروپ ان تمام شدت پسند تنظیموں سے زیادہ منظم اور وسائل سے مالا مال ہے جن سے اب تک امریکہ کا پالا پڑا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی مسلح افواج کے سربراہ جنرل مارٹن ڈیمپسی کا کہنا تھا کہ  "ریاستِ اسلامیہ" میں شامل یورپی اور امریکی باشندے عراق اور شام کی لڑائی سے فراغت کے بعد اگر اپنے آبائی ملکوں کو واپس لوٹے تو یہ گروہ مغربی ملکوں کے لیے بھی ایک براہِ راست خطرہ بن سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 406196
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش