0
Sunday 17 Oct 2010 10:49

فلسطین،یہودی آبادکاری اور مسجد کی شہادت کیخلاف احتجاج

فلسطین،یہودی آبادکاری اور مسجد کی شہادت کیخلاف احتجاج
 بیت اللحم:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق مغربی کنارے میں فلسطینیوں نے یہودی بستیوں کی تعمیر اور مسجد کی شہادت کے خلاف مظاہرہ کیا،امریکا نے کہا ہے کہ یہودی بستیوں میں توسیع کے اسرائیلی اعلان سے سخت مایوسی ہوئی ہے۔مغربی کنارے کے علاقے سلوان میں یہودی بستیوں کی تعمیر جاری ہے۔قابض یہودیوں نے اس راہ میں آنے والی ایک مسجد کا کچھ حصہ بھی شہید کر دیا جبکہ قرآن پاک کے پندرہ نسخے اور صفیں جلادی گئیں،جس پر فلسطینی مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا اور مقدس سرزمین پر یہودی بستیوں کی توسیع کی مذمت کی۔ 
مظاہرین نے اسرائیل مخالف نعرے لگائے جبکہ اسرائیلی فوج نے نہتے مظاہرین پر فائرنگ کی اور آنسو گیس کے گولے برسائے۔فلسطینی وزیراعظم سلام فیاض نے سلوان کے علاقے بیت فجر میں مسجد کا دورہ کیا اور نماز ادا کی۔میڈیا سے بات چیت میں فلسطینی وزیراعظم نے کہا کہ فلسطینیوں پر ان کی اپنی سرزمین تنگ کی جا رہی ہے۔قابضین اب دہشت گردی پر اتر آئے ہیں۔اب مسجد کی جگہ بھی ناجائز آباد کاری میں شامل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔مسجد کی شہادت اور قرآن پاک کے نسخے جلانا دہشت گردی ہے جس کی عالمی سطح پر مذمت کی جانی چاہئے۔
دوسری جانب امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان فلپ کرولی نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی جانب سے دو سو اڑتیس نئے گھروں کی تعمیر کے اعلان نے سخت مایوس کیا ہے۔ یہودی بستیوں کی تعمیر جاری رہنے سے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی امریکی کوششوں کو سخت نقصان پہنچے گا۔ 

خبر کا کوڈ : 40622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش