QR CodeQR Code

قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ پیر کو دونگا، شیخ رشید

23 Aug 2014 15:35

اسلام ٹائمز: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسمبلی کے رول 83 کے تحت ہر ممبر کو اپنا استعفٰی اسپیکر کو خود پیش کرنا ہوتا ہے اس کے بعد اسپیکر اسے منظور کرتا ہے، تحریک انصاف چونکہ ایک الگ سیاسی پارٹی ہے جس کے باعث انہوں نے اکٹھے ہو کر استعفے پش کیے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میری اپنی الگ سیاسی پارٹی ہے لہٰذا میں اپنا استعفٰی اسپیکر کو پیر کے روز اپنی تقریر کے بعد خود پیش کروں گا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بتایاکہ اسمبلی کے رول 83 کے تحت ہر ممبر کو اپنا استعفی اسپیکر کو خود پیش کرنا ہوتا ہے اس کے بعد اسپیکر اسے منظور کرتا ہے، تحریک انصاف چونکہ ایک الگ سیاسی پارٹی ہے جس کے باعث انہوں نے اکٹھے ہو کر استعفے پش کیے ہیں جب کہ میری اپنی سیاسی پارٹی ہے لہذٰا میں پیر کو اسمبلی میں آخری دھواں دھار تقریر کے بعد استعفٰی پش کرونگا، اب حکمرانوں کا جانا ٹھہر چکا ہے، قبر ایک ہے اور لاشیں دو ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’نو بال پر رن آؤٹ تو ہو سکتا ہے‘‘


خبر کا کوڈ: 406272

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/406272/قومی-اسمبلی-کی-رکنیت-سے-استعفی-پیر-کو-دونگا-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org