QR CodeQR Code

ہند و پاک افواج کے مابین حد متارکہ پر شدید گولہ باری کا تبادلہ، آر پار 4 عام شہری ہلاک

23 Aug 2014 17:22

اسلام ٹائمز: پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق آر پار گولہ باری سے سیالکوٹ کے نزدیک سرحد پر واقع گاﺅں کے دو شہریوں کی موت واقع ہوئی جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی حد متارکہ پر ہندوستان و پاکستان افواج کے مابین فائرنگ اور گولہ باری کے شدید تبادلے سے آر پار 4 عام شہری ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں، جموں کے آر ایس پوری میں فائرنگ کے تبادلہ میں باپ بیٹھا ہلاک جبکہ ایک ہی گھر کے 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں، اس کے علاوہ بھارتیہ سکیورٹری فورسز کے ایک اہلکار کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں، اُدھر پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق آر پار گولہ باری سے سیالکوٹ کے نزدیک سرحد پر واقع گاﺅں کے دو شہریوں کی موت واقع ہوئی جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، ادھر سرحد کے نزدیک آر پار گاﺅں کی آبادی نے نقل مکانی شروع کردی ہے اور لوگ محفوظ مقامات کی طرف جارہے ہیں، اس کے علاوہ لوگوں نے مختلف بنکروں میں بھی پناہ لے رکھی ہے۔


خبر کا کوڈ: 406297

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/406297/ہند-پاک-افواج-کے-مابین-حد-متارکہ-پر-شدید-گولہ-باری-کا-تبادلہ-آر-پار-4-عام-شہری-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org