0
Sunday 24 Aug 2014 10:26

آزاد کشمیر میں 9 ہزار سے زائد میگاواٹ منصوبوں کی نشاندہی ہو چکی ہے، بازل نقوی

آزاد کشمیر میں 9 ہزار سے زائد میگاواٹ منصوبوں کی نشاندہی ہو چکی ہے، بازل نقوی
اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات سید بازل نقوی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار میگاواٹ سے زائد ہائیڈرل جنریشن کی گنجائش موجود ہے۔ آزاد کشمیر میں 9 ہزار سے زائد میگاواٹ منصوبوں کی نشاندہی ہو چکی ہے اور 4 ہزار سے میگاواٹ پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔ تارکین وطن ہمارا اثاثہ ہیں جن کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت منے تعلیم، صحت، سیاحت اور ہائیڈرل پاور کے شعبوں میں توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ پیر چناسی ترقیاقی پیکیج سے ریاست میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز مظفرآباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی سربراہی میں تمام مقرر کردہ اہداف حاصل کر لیے جائیں گے۔ بیرون ملک مقیم کشمیری ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں وہ ہائیڈرل اور ٹورازم کے شعبوں میں سرمایہ کاری کریں جن میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ افواج پاکستان کے جذبے کو خراج تحسین اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

بازل نقوی نے کہا کہ آصف علی زردای نے ملک کو بحرانوں سے نکالا اور اب ایک مرتبہ پھر جب ملک بحران کا شکار ہو چکا ہے سب کی نطریں ایک مرتبہ پھر آصف علی زرداری کی طرف ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر جنت نظیر قدری وسائل سے مالا مال ہے حکومت ان وسائل سے بھرپور استفادہ کرکے عوام کو تمام جدید سہولیتں مہیا کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کنٹرول لائن پر جارحیت کو فروغ دے رہا ہے۔ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے اپنے غیرملکی دورں کے دوران عالمی برادری کو بھارت کی اشتعال انگیزی سے آگاہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ اگر بھارت باز نہ آیا تو اس کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ٹورازم کے فروغ کے لیے ایسی پالیسی مرتب کی ہے جس کو عملی جامعہ پہنانے سے آزاد کشمیر سیاحت کا مرکز بن جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 406386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش