0
Sunday 24 Aug 2014 18:12

ملک کو پروکسی وار کا مرکز بنایا جارہا ہے، مفتی منیب الرحمان

ملک کو پروکسی وار کا مرکز بنایا جارہا ہے، مفتی منیب الرحمان
اسلام ٹائمز۔ مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ کے نام پر جو میوزیکل کنسرٹ ہو رہا ہے یہ ایک ٹریلر ہے، اگر مکمل آزادی مل گئی تو نہ جانے کیا ہوگا، کراچی میں علماء غزہ کنونشن میں اپنے خطاب کے دوران مفتی منیب الرحمان نے موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مارچ کرنے والوں کا کہنا تھا کہ یہ حکومت ایک ٹھوکر کی ہے لیکن آج دو ہفتے گزر گئے ہیں اور حکومت نہیں گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو پروکسی وار کا مرکز بنایا جارہا ہے، موجودہ حکومت آج جس مشکل میں ہے اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہے، اسلام آباد میں جاری آزادی مارچ میں جس طرح قوم کی بیٹیوں کو کنسرٹ میں نچایا جارہا ہے، جو قابل افسوس ہے۔
خبر کا کوڈ : 406458
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش