0
Sunday 24 Aug 2014 19:46
دونوں بار مذاکرات میں ڈیڈلاک حکومت کی طرف سے ہوا

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کے خون کا بدلہ پی اے ٹی کا پہلا مطالبہ ہے، ڈاکٹر طاہر القادری

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کے خون کا بدلہ پی اے ٹی کا پہلا مطالبہ ہے، ڈاکٹر طاہر القادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے نے پیغام دیا ہے کہ حکومت سانحہ ماڈل ٹائون پر بات چیت کیلئے تیار ہے۔ انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب میں طاہر القادری کا کہنا تھا کہ میں نے خواجہ سعد رفیق کو بتا دیا ہے کہ مذاکرات کا ڈیڈ لاک اس وقت ٹوٹے گا جب سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء پر بات ہوگی۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے یقین دہانی کروائی ہے کہ حکومت سانحہ ماڈل ٹائون پر بات چیت کیلئے تیار ہے۔ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں تعطل کے ذمہ دار ہم نہیں بلکہ حکمران ہیں۔ مذاکرات کیلئے ہمارے دروازے ہمیشہ کیلئے کُھلے ہیں۔ کارکنوں کا قاتل بھی چل کر آئے تو اس کو دھکے نہیں دوں گا۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت کوئی بھی آئے تو بات سنوں گا۔ دشمن بھی دروازے پر آئے تو اس سے بات کرینگے لیکن اس بات میں کسی کو شک نہ رہے کہ ماڈل ٹائون کے شہیدوں کا خون بیچ دیا جائے گا۔ حق کے حصول کیلئے جو بھی شکل ملے قبول ہوگی۔ اگر ہمیں حق نہیں ملتا تو سب سے پہلی شہادت پھر میری ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکن ڈٹے رہے تو انقلاب کو کوئی نہیں روک سکتا۔ اگر حق کے ساتھ دھوکا ہوا تو میں شہادت کیلئے بیٹھا ہوں لیکن اس کے بعد پارلیمنٹ ہائوس شہداء کا قبرستان بن جائے گا۔ امریکی صدر اور برطانوی وزیراعظم بھی مجھے موقف سے نہیں ہٹا سکتے۔ میری گردن کٹ سکتی ہے لیکن جھک نہیں سکتی۔ اگر آپ لوگ متزلزل نہ ہوئے تو آپ کو کوئی ہرا نہیں سکتا۔

دیگر ذرائع کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ دو بار مذاکرات کیے ہیں دونوں بار مذاکرات میں ڈیڈلاک حکومت کی طرف سے ہوا۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دھرنے میں ملی یکجہتی کونسل کے وفد اور چوہدری برادارن سے ملاقات ختم کے بعد کارکنوں سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کے خون کا بدلہ پی اے ٹی کا پہلا مطالبہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بات سننے اور سنانے کے لیے تیار ہیں، مذاکرات سے جو بھی راستہ نکلے حق ضرور ملے گا، اگر ہمیں حق نہیں ملا تو سب سے پہلی شہادت میری ہوگی۔ طاہر القادری نے کہا کہ عوامی تحریک مذاکرات کی قائل ہے، مذاکرات میں تعطل کے ذمہ دار حکمران ہیں، نواز اور شہباز شریف میرے دروازے پر آئیں تو دھکے دے کر نہیں نکالوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری گردن کٹ سکتی ہے، حق سے کوئی نہیں ہٹا سکتا، میری شہادت کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس شہداu کا قبرستان بن جائے گا، ساری کائنات کی دولت بھی قدموں پر رکھ دیں تو ٹھوکر سے اڑا دوں گا۔ پی اے ٹی کے قائد کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم نہیں میرے بعد کتنے ہزار لوگوں کی شہادت ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 406474
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش