QR CodeQR Code

دھرنے کے شرکاء کے تمام آئینی مطالبات مان لئے ہیں اور اب احتجاج کا کوئی جواز نہیں، نواز شریف

24 Aug 2014 20:24

اسلام ٹائمز: ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ مظاہرین کے آئینی اور دستوری مطالبات کو ہی تسلیم کیا جائے گا جبکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی صاف اور شفاف تحقیقات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے ملاقات کی اور ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات رائے ونڈ جاتی امرا میں ہوئی۔ ملاقات میں اسلام آباد کے دھرنوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ مظاہرین کے آئینی اور دستوری مطالبات کو ہی تسلیم کیا جائے گا جبکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی صاف اور شفاف تحقیقات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ملاقات میں وزیراعظم کے ساتھ سابق صدر آصف زرداری سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دیگر ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے ملاقات کی ہے، ذرائع کے مطابق نواز شریف کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دھرنے کے شرکاء کے تمام آئینی مطالبات مان لئے ہیں اور اب احتجاج کا کوئی جواز نہیں، دھرنوں کے شرکاء ملکی ترقی کیلئے کردار ادا کریں نہ کہ احتجاج کرنے میں اپنی توانائیاں ضائع کریں۔


خبر کا کوڈ: 406482

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/406482/دھرنے-کے-شرکاء-تمام-ا-ئینی-مطالبات-مان-لئے-ہیں-اور-اب-احتجاج-کا-کوئی-جواز-نہیں-نواز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org