1
0
Sunday 24 Aug 2014 19:04

سپاہ پاسداران نے اسرائیلی ڈرون مار گرایا، ہر طرح کے ردعمل اور جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، ایران

سپاہ پاسداران نے اسرائیلی ڈرون مار گرایا، ہر طرح کے ردعمل اور جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، ایران
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے صیہونی حکومت کے ایک جاسوس ڈرون طیارے کو مار گرانے کی خبر دی ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے آج ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے صیہونی حکومت کے ایک جاسوس ڈرون طیارے کی شناخت کے بعد اسے میزائل کے ذریعے مار گرایا ہے۔ اس اعلامیۓ کے مطابق یہ ریڈار پر نظر نہ آنے والا ڈرون تھا۔ یہ ڈرون نطنز میں ایران کی ایٹمی تنصیبات کی فضائی حدود میں جاسوسی کے لئے بھیجا گیا تھا، لیکن سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اینٹی ایئر کرافٹ وار فیئر نے ہوشیاری اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس علاقے میں اس کے داخلے سے قبل ہی زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کے ذریعے اسے نشانے بنا کر مار گرایا۔  اس اعلامۓ میں مزید کہا گیا ہے کہ  سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کی دوسری مسلح افواج کے شانہ بشانہ ایران کی سرزمین اور ملت کا دفاع کرنے کے لئے پوری طرح سے آمادہ ہے اور وہ ہر طرح کے ردعمل اور جوابی کارروائی کا حق اپنے لئے محفوظ رکھتی ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق اسلامی جمہوری ایران نے اپنے ایک جوہری مرکز کے قریب ایک اسرائیلی ساختہ اسٹیلتھ ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایران کے پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق "صہیونی ریاست کا ایک جاسوس ڈرون میزائل کے ذریعے مار گرایا گیا ہے، یہ اسٹیلتھ جاسوس طیارہ نطنز جوہری علاقے میں داخلے کی کوشش کر رہا تھا۔" بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ اقدام صہیونی حکومت کی نئی مہم جوئی کا اظہار کرتا ہے، پاسداران انقلاب اور دیگر مسلح فورسز کو ایسے کسی بھی اقدام پر ردعمل کا حق حاصل ہے۔"
نطنز ایران کا اہم یورنیم افزدہ کرنے کا مرکز ہے جہاں سولہ ہزار سے زائد سینٹری فیوجز موجود ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے اکثر ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی دھمکی سامنے آتی رہتی ہے۔ ایران اور دیگر عالمی طاقتوں کے درمیان مذاکرات پر بھی اسرائیل کا یہ موقف سامنے آچکا ہے کہ وہ تہران کو یورنیم افزدہ کرنے کا پروگرام جاری رکھنے کی اجازت کسی صورت نہیں دے گا، کیونکہ اسے ڈر ہے کہ ایران اس مواد سے ایٹم بم بنا سکتا ہے۔ تاہم ایران کی جانب سے مسلسل اس بات کی تردید کی جاتی رہی ہے کہ وہ جوہری ہتھیار تیار کرنے کا خواہشمند ہے۔
خبر کا کوڈ : 406488
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

United States
Bhut khob moula iranyon ko aur mazbot kara
ہماری پیشکش