0
Sunday 24 Aug 2014 22:23

آصف زرداری کے طاہرالقادری، چوہدری شجاعت اور اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطے

آصف زرداری کے طاہرالقادری، چوہدری شجاعت اور اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطے
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری، مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے ٹیلی فون پر بات چیت کی جس میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال اور انقلاب مارچ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ آصف زرداری نے ڈاکٹر طاہرالقادری سے کہا کہ تمام مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔ آصف علی زرداری نے مسلم لیگ قاف کے سربراہ چوہدری شجاعت اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے بھی فون پر ملک میں جاری سیاسی بحران پر بات کی، اس موقعے پر رہنماؤں نے مفاہمت کی سیاست اور تمام معاملات کا حل پُرامن طریقے سے مذاکرات کے ذریعے نکالنے پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ : 406490
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش