0
Sunday 24 Aug 2014 22:23
ڈاکٹر طاہرالقادری کے دس نکات کی حمایت کرتے ہیں

سانحے ماڈل ٹاون کے مظلوموں کو انصاف اور ظالموں کو سزا ملنی چاہیے، لیاقت بلوچ

سانحے ماڈل ٹاون کے مظلوموں کو انصاف اور ظالموں کو سزا ملنی چاہیے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ابوالخیر محمد زبیر، لیاقت بلوچ، علامہ ساجد نقوی اور دیگر رہنماوں نے علامہ طاہرالقادری سے ان کے کنٹینر میں جاکر ملاقات کی اور سانحہ ماڈل ٹاون پر اظہار افسوس کیا۔ ملاقات کے بعد دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ دھرنے کو بہانہ بنا کر کچھ قوتیں ملک کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں، امید ہے مسئلہ حل ہوجائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی بقاء اسلامی نظام میں ہے، کارکنوں کی قربانیاں تاریخ کا حصہ ہیں اور طاہرالقادری کی کامیابی کی دعا کرتے ہیں۔ اس موقع پر لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سانحے ماڈل ٹاون کے مظلوموں کو انصاف اور ظالموں کو سزا ملنی چاہیے، سانحہ ماڈل کا مقدمہ درج ہونا چاہیئے، انہوں نے واضح کیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن ایک المناک واقعہ ہے جس کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی موجودگی میں منصفانہ تحقیقات نہیں ہوسکتیں، لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے دس نکات کی حمایت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 406493
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش