0
Sunday 17 Oct 2010 13:23

عالمی برادری پاکستانی سیلاب زدگان کے بارے میں اپنے وعدے پورے کرے،ایرانی وزیر خارجہ

عالمی برادری پاکستانی سیلاب زدگان کے بارے میں اپنے وعدے پورے کرے،ایرانی وزیر خارجہ
 برسلز:اسلام ٹائمز-ریڈیو تہران کی ویب سائیٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متکی نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کے بارے میں کئے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرے۔منوچہر متکی نے بریسلز میں احباب پاکستان کے زیر عنوان ایک نشست کے موقع پر العالم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام کو حالیہ تباہ کن سیلاب کی وجہ سے ایک بہت بڑے المئے کا سامنا ہے،اس کے لئے ضروری ہے کہ بین الاقوامی سطح پر انسان دوستانہ مدد کی جائے اور عالمی برادری اس سلسلہ میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔اس نشست میں دنیا کے 26 ملکوں اور مالی اداروں کے مندوبین موجود تھے،جس کے دوران سیلاب زدہ علاقوں کی تعمیر نو کے پیش نظر ضرورتوں کا جائزہ لیا گیا
اسلامی جمہوریہ ایران اب تک پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں 24 کیمپ اور چودہ ہزار خیمے لگا چکا ہے،جبکہ اسلامی حمہوریہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی نے سات بڑے فیلڈ اسپتال بھی قائم کئے ہيں،جن میں ایک سو پچاس ڈاکٹرز اور نرسیں متاثرین کو طبی امداد فراہم کر رہی ہيں۔
خبر کا کوڈ : 40651
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش