0
Monday 25 Aug 2014 08:06

عمران خان نے ناچ گانا بند نہ کیا تو پشاور میں تاریخی دھرنا دینگے، مولانا گل نصیب

عمران خان نے ناچ گانا بند نہ کیا تو پشاور میں تاریخی دھرنا دینگے، مولانا گل نصیب
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) خیبر پختونخوا کے امیر مولانا گل نصیب خان نے پشاور میں ارکان مجلس عاملہ اور مختلف اضلاع کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئینی طریقہ سے حکومت اور وزیر اعظم کی تبدیلی کا راستہ آئین میں موجود ہے، آئین سے ماورا اقدامات ملک کی سلامتی کے خلاف سازشوں کا حصہ ہیں، چند ہزار لوگ شاہرائے دستور پر ناچ گانے کی محفل سجا کر منتخب وزیر اعظم اور پارلیمنٹ کو چیلنچ کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تحریک انصاف بیرونی اور مغربی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، اور بین الاقوامی دنیا پر واضح کرنا چاہتی ہے کہ پاکستانی قوم ناچ گانوں اور ڈانسوں کی دلداہ اور مغربی تہذیب چاہتی ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے عزائم خاک میں ملانے کا وقت آگیا ہے، جمعیت علماء اسلام نے مغربی ایجنٹوں کا راستہ روکنے کا تہیہ کر رکھا ہے، اور اگر جلد از جلد ناچ گانے اور ناچ مارچ ختم نہ کیا گیا تو آئندہ اتوار 31 اگست کو پشاور میں تاریخ دھرانے کے زریعے مغرب اور اسکے ایجنٹوں کو زمین بوس کردیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ غیر اخلاقی زبان استعمال کرکے عمران خان اپنی اصلیت قوم پر ظاہر کر رہے ہیں، وہ غیر اخلاقی اور غیر آئینی اقدامات سے گریز کریں، جمعیت کا سیلاب میدان میں نکل آیا تو اسے روکنا مشکل ہو جائے گا، عمران خان اگر کراچی، لاہور، سکھر اور پشاور میں جمعیت کے تاریخ ساز اجتماعات بھول گئے تو انھیں CD ارسال کی جاسکتی ہے، بصورت دیگر دوبارہ چیلنچ بھی قبول ہے۔
خبر کا کوڈ : 406513
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش