QR CodeQR Code

بھارتی فوج کی ایک بار پھر ورکنگ باؤنڈی پر شدید گولہ باری

25 Aug 2014 09:41

اسلام ٹائمز: واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی بھارتی فوج کی جانب سے سیالکوٹ میں چارواہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور شدید گولہ بار ی کی گئی جس کے تنیجے میں خاتون سمیت 2 افراد شہید جب کہ 8 زخمی ہو گئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر ورکنگ باؤنڈری کی خلاف وزری کرتے ہوئے شدید گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں رینجرز کے 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ بھارتی فوج نے سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری پر چارواہ سیکٹر میں گاؤں جاجراں گڑھی میں شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 2 پاکستانی شہری شدید زخمی ہو گئے جب کہ چپڑار سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے رینجرز کے 2 جوان بھی زخمی ہو گئے۔ بھارتی گولہ باری سے زخمی ہونے والے شہریوں کی شناخت 65 سالہ لطیف اور 40 سالہ زاہد کے ناموں سے ہوئی ہے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی نے بھارتی توپوں کو خاموش کرا دیا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی بھارتی فوج کی جانب سے سیالکوٹ میں چارواہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور شدید گولہ بار ی کی گئی جس کے تنیجے میں خاتون سمیت 2 افراد شہید جب کہ 8 زخمی ہو گئے تھے۔ گزشتہ 2 ماہ میں بھارتی فوج کی جانب سے 24 بار ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 406521

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/406521/بھارتی-فوج-کی-ایک-بار-پھر-ورکنگ-باؤنڈی-پر-شدید-گولہ-باری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org