0
Monday 25 Aug 2014 11:24

کوئٹہ میں ہوٹل پر دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ میں ہوٹل پر دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں مقامی ریسٹورنٹ میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 14افراد زخمی ہو گئے۔ کوئٹہ شہر کے وسطی علاقے پرنس روڈ پر مقامی ریسٹورنٹ میں دھماکا صبح تقریبا ساڑھے نو بجے اس وقت ہوا جب بہت سے لوگ وہاں ناشتہ کرنے میں مصروف تھے۔ عینی شاہد مالک ریسٹورنٹ کے مطابق دھماکا دستی بم پھٹنے سے ہوا، ریسٹورنٹ مالک کا کہنا ہے کہ دو نامعلوم مسلح افراد ریسٹورنٹ میں داخل ہوئے اور دستی بم پھینک کر بھاگ گئے، بم پھٹنے سے وہاں ناشتہ کرنےاور کام کرنے والے 15 افراد زخمی ہو گئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ ان میں سے ایک نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔ دیگر زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس اور ایف سی نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے لیا اور بم ڈسپوذل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا جس نے اس بات کی تصدیق کر دی کہ دھماکا دستی بم کا تھا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 406530
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش