QR CodeQR Code

وہابی نواز حکومت کیلئے کالعدم تنظیموں کے مظاہرے امن تباہ کرنیکی سازش ہیں، بلال سلیم قادری

25 Aug 2014 15:12

اسلام ٹائمز: اپنے بیان میں سنی تحریک کے بانی قائد سلیم قادری شہید کے صاحبزادے نے کہا کہ حالیہ نواز زرداری ملاقات ملک و قوم کے مفاد کی بجائے دو کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکڑز کی میٹنگ کے سوا کچھ بھی نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک کے قائد و بانی محمد سلیم قادری شہید کے صاحبزادے بلال سلیم قادری نے کہا ہے کہ پورے ملک کے اندر کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی جانب سے کہیں ریلیاں، کہیں جلسے اور دھرنے دیئے جا رہے ہیں کہ کسی طرح وہابی نواز حکومت بچ جائے، مزارات پر حملے ہوئے علماءکرام کو چن چن کر شہید کیا گیا اور وہ دن جس دن سب ہی سرکار دوعالم (ص) کی ولادت کی خوشی منا رہے ہوتے ہیں اس وقت نشترپارک میں بم دھماکہ کرکے 63 علما کرام کو شہید کر دیا مگر ہم پھر بھی ایک نہیں ہوئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔ بلال سلیم قادری نے کہا کہ آج میڈیا پر بھی اخبارات اور جرائد کے اندر یارسول اللہ (ص) کہنے والوں کے خلاف بیان دیئے جا رہے ہیں اور ٹاک شوز کے اندر بھی پاکستان کی اکثریتی آبادی جو اہلسنت پر مبنی ہے ٹاک شوز میں ان کے خلاف بکواس کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہلسنت اب ایک نہیں ہونگے تو کب ہونگے، وہابی نواز حکومت کو طول دینے کیلئے ملک میں کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی جانب سے مظاہرے کرکے ملک کا امن تباہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے جو ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ بلال سلیم قادری نے کہا کہ ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کیلئے جو سازشیں بنی جا رہی ہے، اگر کسی نے ملک میں فرقہ واریت کے نام پر فسادات نے جنم لیا تو بھیانک نتائج برآمد ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ نواز شریف اور زرداری ملاقات ملک و قوم کے مفاد کی بجائے دو کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائرکڑز کی میٹنگ کے سوا کچھ بھی نہیں، ملک میں لوگوں کے پاس کھانے کو نہیں ہے حکمران 72 ڈشوں کے کھانے تیار کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 406577

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/406577/وہابی-نواز-حکومت-کیلئے-کالعدم-تنظیموں-کے-مظاہرے-امن-تباہ-کرنیکی-سازش-ہیں-بلال-سلیم-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org