0
Monday 25 Aug 2014 15:12

وہابی نواز حکومت کیلئے کالعدم تنظیموں کے مظاہرے امن تباہ کرنیکی سازش ہیں، بلال سلیم قادری

وہابی نواز حکومت کیلئے کالعدم تنظیموں کے مظاہرے امن تباہ کرنیکی سازش ہیں، بلال سلیم قادری
اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک کے قائد و بانی محمد سلیم قادری شہید کے صاحبزادے بلال سلیم قادری نے کہا ہے کہ پورے ملک کے اندر کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی جانب سے کہیں ریلیاں، کہیں جلسے اور دھرنے دیئے جا رہے ہیں کہ کسی طرح وہابی نواز حکومت بچ جائے، مزارات پر حملے ہوئے علماءکرام کو چن چن کر شہید کیا گیا اور وہ دن جس دن سب ہی سرکار دوعالم (ص) کی ولادت کی خوشی منا رہے ہوتے ہیں اس وقت نشترپارک میں بم دھماکہ کرکے 63 علما کرام کو شہید کر دیا مگر ہم پھر بھی ایک نہیں ہوئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔ بلال سلیم قادری نے کہا کہ آج میڈیا پر بھی اخبارات اور جرائد کے اندر یارسول اللہ (ص) کہنے والوں کے خلاف بیان دیئے جا رہے ہیں اور ٹاک شوز کے اندر بھی پاکستان کی اکثریتی آبادی جو اہلسنت پر مبنی ہے ٹاک شوز میں ان کے خلاف بکواس کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہلسنت اب ایک نہیں ہونگے تو کب ہونگے، وہابی نواز حکومت کو طول دینے کیلئے ملک میں کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی جانب سے مظاہرے کرکے ملک کا امن تباہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے جو ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ بلال سلیم قادری نے کہا کہ ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کیلئے جو سازشیں بنی جا رہی ہے، اگر کسی نے ملک میں فرقہ واریت کے نام پر فسادات نے جنم لیا تو بھیانک نتائج برآمد ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ نواز شریف اور زرداری ملاقات ملک و قوم کے مفاد کی بجائے دو کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائرکڑز کی میٹنگ کے سوا کچھ بھی نہیں، ملک میں لوگوں کے پاس کھانے کو نہیں ہے حکمران 72 ڈشوں کے کھانے تیار کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 406577
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش