QR CodeQR Code

سبی ریلوے اسٹیشن پر جعفر ایکسپریس میں دھماکہ

25 Aug 2014 23:00

اسلام ٹائمز: یاد رہے کہ چند ماہ قبل بھی سبی ریلوے اسٹیشن پر جعفر ایکسپریس میں دھماکہ ہوا تھا۔ جس میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر سبی شفقت انور شاہوانی نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ دھماکہ گیس سیلنڈر پھٹنے سے ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سبی ریلوے اسٹیشن کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کے باتھ روم میں دھماکہ سے ٹرین کو شدید نقصان پہنچا۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اسسٹنٹ کمشنر سبی کا کہنا ہے کہ دھماکہ گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا۔ یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس سبی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر کھڑی تھی کہ ٹرین کی بوگی نمبر 8 کے باتھ روم میں اچانک زوردار دھماکہ ہوا۔ جس سے ٹرین اور اسٹیشن پر خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکے سے بوگی اور اسٹیشن کی کھڑکیوں، دروازوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم دھماکے سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بم ڈسپوزل کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور علاقے کو گھیرے میں لیکر کاروائی شروع کردی۔ دھماکے سے بوگی کو شدید نقصان پہنچا۔ تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ کاروائی کے بعد ریلوے حکام نے ٹرین کو منزل مقصود کی جانب روانہ کردیا۔ مزید کاروائی پولیس کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ چند ماہ قبل بھی سبی ریلوے اسٹیشن پر جعفر ایکسپریس میں دھماکہ ہوا تھا۔ جس میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر سبی شفقت انور شاہوانی نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ دھماکہ گیس سیلنڈر پھٹنے سے ہوا ہے۔ مزید کاروائی پولیس کررہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 406643

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/406643/سبی-ریلوے-اسٹیشن-پر-جعفر-ایکسپریس-میں-دھماکہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org