QR CodeQR Code

سپریم کورٹ نے ہمیں شاہراہ دستور خالی کرنےکا حکم نہیں دیا، رحیق عباسی

26 Aug 2014 10:34

اسلام ٹائمز:دھرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی تحریک کے صدر نے کہاکہ عدالت نے اٹارنی جنرل اور ہمارے وکلاء کی ایک کمیٹی بنائی ہے جو شاہراہ دستور پر نقل و حرکت کا معاملہ دیکھے گی۔ معزز ججز جب چاہیں شاہراہ دستور سے گزر جائیں


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے واضح کیا ہے کہ سپریم کورٹ نے انہیں شاہراہِ دستور خالی کرنے کا حکم نہیں دیا۔ رحیق عباسی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران عدالتی حکم نامہ بھی دکھایا۔ اسلام آباد میں ڈی چوک پر دھرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحیق عباسی نے کہاکہ عدالت نے اٹارنی جنرل اور ہمارے وکلاء کی ایک کمیٹی بنائی ہے جو شاہراہ دستور پر نقل و حرکت کا معاملہ دیکھے گی۔ معزز ججز جب چاہیں شاہراہ دستور سے گزر جائیں، رحیق عباسی نے کہاکہ ان کے اور تحریک انصاف کے وکلاء اس معاملے پر قانونی مشاورت کر رہے ہیں۔ لائحہ عمل طے کیا جا رہا ہے، اس موقع پر ڈاکٹر رحیق عباسی نے میڈیا کو عدالتی حکمنامہ بھی دکھایا۔


خبر کا کوڈ: 406661

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/406661/سپریم-کورٹ-نے-ہمیں-شاہراہ-دستور-خالی-کرنےکا-حکم-نہیں-دیا-رحیق-عباسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org