0
Tuesday 26 Aug 2014 02:05

افتخار چوہدری کا نام تاریخ میں کالے الفاظ میں لکھا جائیگا، شرجیل میمن

افتخار چوہدری کا نام تاریخ میں کالے الفاظ میں لکھا جائیگا، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ اور پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ افتخار چوہدری نے منتخب وزیراعظم کو غلط طریقے سے ہٹایا اور ملک میں جوڈیشل مارشل لاء نافذ کیا، افتخار چوہدری کا نام تاریخ میں کالے الفاظ میں لکھا جائے گا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ افتخار چوہدری نے پیپلز پارٹی کا جتنا بھی نام نہاد احتساب کرنے کی کوشش کی آج وہ عوام کے سامنے ہے، ماضی میں بھی افتخار چوہدری کا جو کردار رہا ہے وہ کسی سے بھی ڈھکا چھپا نہیں رہا ہے کہ آمروں کے غیر آئینی اقدامات کو آئینی قرار دینے میں افتخار چوہدری کا کردار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افتخار چاہدری نے پانچ سال میں پیپلز پارٹی کی سندھ و وفاقی حکومت کے خلاف سوموٹو نوٹسز کے انبار لگا دئیے تھے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے کارکنان کو تحمل سے کام لینا چاہیے، پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے نجی ٹی وی کے اسٹاف پر تشدد کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ شرجیل میم نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سب سے پہلے انتخابات میں دھاندلی کی شکایت کی، پھر بھی چاہتے ہیں موجودہ حکومت مدت پوری کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کا دفاع چاہتی ہے، اس وقت سب سے بڑی جمہوری سوچ آصف زرداری نے دکھائی۔
خبر کا کوڈ : 406667
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش