0
Tuesday 26 Aug 2014 09:58

عالمی برادری بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی نسل کشی بند کرائے، عبدالمجید

عالمی برادری بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی نسل کشی بند کرائے، عبدالمجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی نسل کشی بند کرائے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کشمیریوں کو ان کا تسلیم شدہ استصواب رائے کا حق دلائے، برصغیر میں امن وسلامتی مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی و کشمیری نژاد ارکان پارلیمنٹ، کونسلرز اور برطانوی سیاسی جماعتوں کے اراکین کشمیریوں کے حقیقی سفیر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے برطانیہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی لارڈ میئر راجہ غضنفر کی رہائش گاہ پر اوورسیز کشمیریوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بین الاقوامی دنیا سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی نسل کشی بند کروائے۔ انھوں نے کہا اہل کشمیر برطانیہ و یورپی ممبران پارلیمنٹ کے شکرگزار ہیں جو ان کے حق خودارادیت کے لیے پارلیمنٹ میں آواز اٹھاتے ہیں۔

انھوں نے یورپی پارلیمنٹ کے ارکان سے مطالبہ کیا کہ وہ پورپی پارلیمنٹ میں کشمیر ایشوء پر بحث کروائیں تاکہ اقوام عالم جان سکیں کہ بھارت ایک غاصب ملک ہے جس نے طاقت کے ذریعے کشمیریوں کے حق کو غصب کر رکھا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کر رکھا ہے اب طاقت کے ذریعے کشمیریوں کو دبانے کے لیے ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آزادی پسند دنیا کشمیریوں کو بھارتی غاصبانہ تسلط سے آزادی دلائے۔
خبر کا کوڈ : 406704
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش