0
Tuesday 26 Aug 2014 10:45

لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کردی

لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کردی
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت 21 افراد کےخلاف سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں۔ درخواست ایک شہری زبیر نیازی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سیشن کورٹ کے حکم کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا جا رہا۔ لاہور ہائیکورٹ نے اعتراض برقرار رکھتے ہوئے حکم دیا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں اس لیے درخواست مسترد کی جاتی ہے۔ جون کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں ادارہ منہاج القران کے گرد حفاظتی رکاوٹوں کو ہٹانے پر پولیس اور منہاج القران کے اراکین کے درمیان تصادم ہوا تھا، اس دوران پولیس کی شیلنگ اور فائرنگ سے خواتین سمیت 14 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ لاہور کی مقامی عدالت وزیراعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف،8  وفاقی و صوبائی وزرا اور پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں سمیت  21افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 406710
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش