0
Tuesday 26 Aug 2014 12:59

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، موجودہ معاملات کو قومی مفاد میں جلد حل کرنے پر اتفاق

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، موجودہ معاملات کو قومی مفاد میں جلد حل کرنے پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے جس میں آپریشن ضرب عضب اور ملک کی مجموعی قومی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی اہم ملاقات میں احتجاج اور دھرنوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے، وزیراعظم اور آرمی چیف نے موجودہ معاملات کو قومی مفاد میں جلد حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے دھرنا دیا ہے اور ان کا اولین مطالبہ حکومتی اقتدار ختم کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سلامتی اور شمالی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن "ضربِ عضب" پر بھی بات چیت کی گئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال کو بہتر ملکی مفاد میں حل کیا جائے گا۔ موجودہ صورتحال میں اس ملاقات کو کافی اہمیت دی جا رہی ہے اور اسلام آباد میں جاری دھرنوں کے بعد آرمی چیف اور وزیراعظم کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے۔
خبر کا کوڈ : 406737
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش