QR CodeQR Code

نواز حکومت ملک کیلئے سیکوریٹی رسک ہے، عتیق میر

26 Aug 2014 15:36

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین نے کہا کہ جو حکومت اپنے مرکز کی حفاظت نہیں کرسکتی وہ ملک کیا بچائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے موجودہ صورتحال پر نواز حکومت کو سخت تنقید کا ہدف بناتے ہوئے کہا ہے کہ نواز حکومت موجودہ سیاسی بحران سے قبل سیاسی موسم کے مزاج کو سمجھنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے جوکہ اس کی نااہلی اور غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اپنے ایک بیان میں عتیق میر نے موجودہ حکمرانوں کو ملک کیلئے سیکوریٹی رسک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو حکومت اپنے مرکز کی حفاظت نہیں کرسکتی وہ ملک کیا بچائے گی، حکومتی نااہلی دوسری قوتوں کو اقتدار پر قبضے کا جواز فراہم کررہی ہیں۔ انھوں نے ملک میں موجود مقتدر قوتوں، اعتدال پسند طبقات اور سیاسی جماعتوں سے خصوصی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہوئے ملکی حالات کو مزید ابتر اور مخدوش ہونے سے بچائیں۔


خبر کا کوڈ: 406757

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/406757/نواز-حکومت-ملک-کیلئے-سیکوریٹی-رسک-ہے-عتیق-میر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org