0
Tuesday 26 Aug 2014 23:12

اہلسنّت کی 30 جماعتوں کا ڈاکٹر طاہرالقادری کی ڈیڈ لائن اور انکے مطالبات کی حمایت کا اعلان

اہلسنّت کی 30 جماعتوں کا ڈاکٹر طاہرالقادری کی ڈیڈ لائن اور انکے مطالبات کی حمایت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ اہلسنّت کی 30 جماعتوں نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی ڈیڈ لائن کی تائید و انقلابی دھرنے کے مطالبات کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ دھاندلی زدہ اسمبلیاں تحلیل کرکے نئی حکومت قائم کی جائے۔ وزیراعظم بحران کے خاتمے کے لیے استعفٰی دیں۔ عوامی تحریک کے گرفتار کارکنان کو رہا اور جھوٹے مقدمات واپس لیے جائیں۔ سانحۂ ماڈل ٹاؤن پر قائم کئے گئے جسٹس باقر عدالتی کمیشن کی رپورٹ منظرعام پر لائی جائے اور رپورٹ میں سانحہ کے ذمہ دار قرار دیئے گئے افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اگر حکومت نے انقلاب مارچ کے دھرنے کے خلاف طاقت استعمال کی تو ملک بھر میں اہلسنّت سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سانحۂ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر درج کی جائے۔

اعلامیہ جاری کرنے والوں میں سنی اتحاد کونسل کے مفتی محمد حسیب قادری، تحفظ ناموسِ رسالت محاذ کے مولانا محمد علی نقشبندی، تحریک بقائے اسلام کے صاحبزادہ سیّد سجاد سعید کاظمی، منہاج القرآن علماء کونسل کے علامہ حاجی امداد اﷲ نعیمی، نیشنل مشائخ کونسل کے خواجہ غلام قطب الدین فریدی، انجمن طلبائے اسلام کے محمد اکرم رضوی، سنی تنظیم القراء کے مولانا قاری مختار احمد صدیقی، پاکستان فلاح پارٹی کے بدر ظہور چشتی، مرکزی مجلس چشتیہ کے پیر طارق ولی چشتی، مصطفائی تحریک کے ممتاز احمد ربّانی، تحریک منہاج القرآن کے ممتاز احمد صدیقی، دفاعِ اسلام محاذ کے علامہ نعیم جاوید نوری، محاذِ اسلامی کے مفتی سعود الرحمن قادری، تحریک نفاذ فقہ حنفیہ کے حاجی رانا شرافت علی قادری، انجمن طلباء مدارس عربیہ کے علامہ ابوبکر اعوان، انجمن خدّام الاولیاء کے صاحبزادہ محمد احمد قادری، سنی علماء بورڈ کے علامہ ارشاد فخری، تنظیم علمائے اہلسنّت کے مفتی محمد مقیم خان، فخر العلوم علماء کونسل کے علامہ صداقت علی اعوان، محمدی ویلفیئر سوسائٹی کے میاں عبدالوہاب قادری، تحریک فروغِ اسلام کے علامہ حسن رضا نوری، اسلامک ویلفیئر سوسائٹی کے رانا حسیب احمد، مرکزی جمعیت علمائے پاکستان کے پیر سیّد محمد اقبال شاہ، انجمن نوجوانانِ اسلام کے نواب کلیم اختر قیصرانی، جانثارانِ ختمِ نبوّت کے مولانا سیف اﷲ سیالوی اور دیگر شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 406819
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش