0
Tuesday 26 Aug 2014 23:18

ناچ گانوں سے انقلاب نہیں آیا کرتے، علامہ ریاض شاہ

ناچ گانوں سے انقلاب نہیں آیا کرتے، علامہ ریاض شاہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ سیاسی خلفشار سے قوم ذہنی اذیت کا شکار ہے۔ فریقین ضد اور ہٹ دھرمی چھوڑ دیں۔ ناچ گانوں سے انقلاب نہیں آیا کرتے۔ قوم صرف انقلابِ نظامِ مصطفی چاہتی ہے۔ قومی قائدین شائستہ اور سنجیدہ لب و لہجہ اختیار کریں۔ سیاست کو سیاسی اخلاقیات کے تابع کرنا ہو گا۔ سیاسی ڈیڈلاک اچھی علامت نہیں۔ قائدین ریاست کو آزمائش میں نہ ڈالیں۔ نظامِ مصطفی کے نفاذ سے تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ کسی لیڈر کو مشرقی روایات اور دینی اقدار کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ پاکستان میں مغربی تہذیب و ثقافت پروان نہیں چڑھنے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سیّد ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ تصادم کی سیاست سے ملک تباہ ہو گا۔ غیر ذمہ دارانہ سیاسی رویے سے گریز کیا جائے اور قومی مفاد میں کسی چیز کو انا کا مسئلہ نہ بنایا جائے۔ قوم سیاسی کھیل تماشے کا اختتام چاہتی ہے۔ ملک کو سنجیدہ سیاست کی ضرورت ہے۔ سیاستدان ہوسِ اقتدار میں ملک تباہ نہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 406822
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش