QR CodeQR Code

اسحاق ڈار وزیراعظم بن رہے ہیں، شیخ رشید کا دعویٰ

27 Aug 2014 18:42

اسلام ٹائمز: نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کیساتھ زیادتی ہوئی ہے، وقت آنے پر وہ انکے ساتھ کھڑے ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ایک ٹی وی انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف جا رہے ہیں، جن ک بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار عبوری وزیر اعظم بنیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ چوہدری نثار نے استعفیٰ دیا تو نواز شریف فوراً منظور کر لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کسی صورت وزیر اعظم کے استعفے کے مطالبے سے نہیں ہٹیں گے، عمران خان استعفے کے مطالبے سے ہٹے تو ان کی سیاست ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ آصف زرداری کو سب سے زیادہ خوف احتساب کا ہے اسی لیے وہ پارلیمنٹ کو بچانے کے لیے کھڑے ہیں۔ شیخ رشید نے یہ بھی دعوی کیا کہ اگر کنٹینرز ہٹا دیئے جائیں تو لوگ تحریر اسکوائر کو بھول جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کےلیےسعودی عرب میں اب کوئی گنجائش نہیں، اگر طاہر القادری کے ساتھ زیادتی ہوئی تو ان کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔


خبر کا کوڈ: 406914

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/406914/اسحاق-ڈار-وزیراعظم-بن-رہے-ہیں-شیخ-رشید-کا-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org