QR CodeQR Code

سرگودہا میں پی ٹی آئی کا دھرنا، پر جوش کارکنوں کا رقص اور نعرے

27 Aug 2014 18:29

اسلام ٹائمز: مسلم لیگ نون کی حکومت کیخلاف احتجاجی دھرنے میں خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ نواز حکومت جعلی مینڈیٹ لیکر آئی ہے، الیکشن میں دھاندلی کے سارے ثبوت میڈیا پر آ چکے ہیں، اس لیے وزیر اعظم کو اخلاقی طور پر حکومت چھوڑ دینی چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ عمران خان کی اپیل پر یونیورسٹی روڈ سرگودہا پر تحریک انصاف کے کارکنوں کا دھرنا گزشتہ روز بھی جاری ہے۔ دھرنے میں نوجوانوں اور طالب علموں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ پی ٹی آئی کے کارکن پرجوش ہیں اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہتے ہیں۔ دھرنے میں مسلسل حکومت کے خلاف نعرے بازی اور وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین سے تحریک انصاف کے رہنما خطاب کرتے ہیں۔ مقررین کا کہنا ہے کہ نواز حکومت جعلی مینڈیٹ لیکر آئی ہے، الیکشن میں دھاندلی کے سارے ثبوت میڈیا پر آ چکے ہیں، اس لیے وزیر اعظم کو اخلاقی طور پر حکومت چھوڑ دینی چاہیے اور نئے انتخابات وقت کی ضرورت ہیں۔ دھرنے کے شرکا و کارکن پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے بھی لگا رہے ہیں، جبکہ پولیس کی بھاری نفری سکیورٹی پر مامور ہے۔


خبر کا کوڈ: 406921

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/406921/سرگودہا-میں-پی-ٹی-آئی-کا-دھرنا-پر-جوش-کارکنوں-رقص-اور-نعرے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org