0
Wednesday 27 Aug 2014 18:53

ڈی آئی خان، ٹی ٹی پی کا اہم دہشتگرد ولید اکبر پولیس مقابلے میں ہلاک

ڈی آئی خان، ٹی ٹی پی کا اہم دہشتگرد ولید اکبر پولیس مقابلے میں ہلاک
اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق حسین بلوچ کو خاص ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ متعدد خودکش حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کے سانحات کا ماسٹر مائنڈ تحصیل پروآ کے علاقے چودہوان کے قریبی گاؤں میں اپنے دہشت گرد ساتھیوں کے ہمراہ موجود ہے، اطلاع ملتے ہی ڈی پی او خصوصی سکواڈ کے ساتھ متعلقہ مقام کی جانب روانہ ہوگئے اور افسران کو بھاری نفری کے ہمراہ فوری پہنچنے کے احکامات جاری کئے، راستے میں موجود ہڑکی موڑ پر ولید اکبر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ڈی پی او اور ان کے سکواڈ کی گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی، خصوصی سکواڈ کی جوابی کاروائی میں ولید اکبر واصل جہنم اور ساتھی ابوبکر شدید زخمی ہوگیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق ولید اکبر روز عاشور ہونیوالے پلانٹڈ بم دھماکوں میں ملوث تھا جبکہ ابوبکر عرف گرنیڈی کا تعلق ڈی آئی خان کے علاقے بلوچ نگر سے ہے۔ جو کالعدم سپاہ صحابہ موجودہ اہلسنت والجماعت کااہم رکن سمجھا جاتا ہے۔ انکے قبضے سے پولیس کودستی بم نائن ایم ایم پسٹل اوراہم دستاویزات اور نقشے بھی ملے ہیں۔ اس مقابلے میں سفید کرولا کار بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ پولیس نے ممکنہ ردعمل کے نتیجے میں ضلع بھر کی سکیورٹی انتہائی سخت کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق دو روز قبل ظفر آباد کالونی میں کیش لے جانیوالی جی پی او کی وین پر فائرنگ کرنیوالوں میں بھی ولید اکبر شامل تھاجبکہ اسکے ہمراہ دیگر ملزمان میں ابوبکر اور کالعدم تنظیم کے نعمان عرف نومی شامل تھے۔ دہشت گردی ولید اکبر کی لاش پروآ ہسپتال میں موجود ہے، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد کاغذی کاروائی جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 406924
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش