QR CodeQR Code

ڈاکٹر طاہر القادری کو منانے کیلئے وزیراعلٰی پنجاب کا استعفی تیار

27 Aug 2014 19:11

اسلام ٹائمز: میڈیا ذرائع کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب کا استعفی تیار کرلیا گیا ہے، جوکہ سربراہ پاکستان عوامی تحریک کو پیش کیا جائیگا، اگر وہ اس استعفے کی بنیاد پر اپنا انقلاب مارچ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں تو وزیر اعلٰی پنجاب مستعفی ہونے کا اعلان کردینگے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو منانے اور موجودہ صورتحال سے نکلنے کے لیے حکومت نے وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کااستعفیٰ تیار کر لیا ہے، جو ڈاکٹر طاہرالقادری کی آمادگی ظاہر کی صورت میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو بھیج دیا جائے گا۔ میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے انقلاب مارچ کے دھرنے کو ختم کرانے کے لیے نیا فارمولا تیار کیا ہے اور وزیراعلٰی پنجاب کا استعفیٰ تیار کیا ہے، جس کی کاپی ڈاکٹر طاہرالقادری کو دکھائی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی رضامندی ظاہر ہونے پر وزیر اعلٰی پنجاب مستعفی ہوجائیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر وزیراعظم کا استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری طرف وزیراعلٰی پنجاب نے اپنا چین کا دورہ بھی مختصر کر دیا ہے اور کہاجارہاہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی رضامندی کے بعد جلد از جلد شہباز شریف ملک پہنچ کر مستعفی ہونے کا اعلان کر دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 406926

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/406926/ڈاکٹر-طاہر-القادری-کو-منانے-کیلئے-وزیراعل-ی-پنجاب-کا-استعفی-تیار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org