0
Wednesday 27 Aug 2014 19:45

تحریک انصاف سیاسی خانہ بدوشوں کے ذریعے جی بی کو بھی یرغمال بنانا چاہتی ہے، جے ٹی آئی گلگت

تحریک انصاف سیاسی خانہ بدوشوں کے ذریعے جی بی کو بھی یرغمال بنانا چاہتی ہے، جے ٹی آئی گلگت
اسلام ٹائمز۔ جمعیت طلباء اسلام ضلع دیامر کے صدر صدام تھکوی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سیاسی خانہ بدوشوں کے ذریعے گلگت بلتستان کو بھی یرغمال بنانا چاہتی ہے۔ شاہراہ قراقرم پر بے مقصد دھرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان تحریک انصاف غلطی سے سیاسی تنظیم بنی ہے۔ اسے فلم انڈسٹری اور عمران خان کو فلم انڈسٹری کا چیئرمین ہونا چاہیے تھا۔ پاکستان تحریک انصاف ڈراموں کی تاریخ رقم کر رہی ہے جس کا پاکستان کے غیور عوام پر کوئی اثر نہیں پڑنے والا ہے۔ صدام تھکوی نے کہا کہ تحریک انصاف کے قائدین سے جمعیت طلباء اسلام کے کارکنوں کی سیاسی بصیرت اور اخلاق اچھا ہے۔ ناچ گانوں سے فلم انڈسٹری کو سہارا تو دے سکتے ہیں لیکن پاکستان کے اندر انصاف کیلئے کوئی تحریک نہیں چلا سکتے ہیں۔ عمران خان قائد ملت اسلامیہ مولانا فضل الرّحمٰن پر تنقید کے ذریعے ہمیں سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 406933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش