QR CodeQR Code

قادری اور عمران کے غیر آئینی مطالبات نہیں مانے جاسکتے، سعد رفیق

28 Aug 2014 15:45

اسلام ٹائمز: خواجہ آصف کا قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوئی بھی پندرہ ہزار سے چالیس ہزار لوگ لاکر ایوان کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا، آئین و قانون سے متصادم کوئی مطالبہ نہیں مانیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ کے مرکزی رہنماء اور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کے سارے مطالبات مان لئے ہیں، طاہر القادری کو ریفارمز کمیشن کا سربراہ بنانے کی تجویز دی لیکن دونوں کی طرف سے غیر آئینی مطالبات نہیں مانے جاسکتے، طاہر القادری کے نامزد تمام 21 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج ہو گی، حکومت ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل میں نہیں جائے گی۔ جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف کا قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوئی بھی پندرہ ہزار سے چالیس ہزار لوگ لاکر ایوان کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا، آئین و قانون سے متصادم کوئی مطالبہ نہیں مانیں گے۔ لشکر کشی پر یقین نہیں رکھتے، ہم نے ماضی سے سیکھا ہے، فیصلہ کیا ہے کوئی ایسی صورتحال پیدا نہیں ہونے دیں گے جس میں خون خرابہ ہو۔


خبر کا کوڈ: 407062

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/407062/قادری-اور-عمران-کے-غیر-ا-ئینی-مطالبات-نہیں-مانے-جاسکتے-سعد-رفیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org