0
Thursday 28 Aug 2014 15:48

کراچی، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مزارِ قائد عوام کیلئے بند

کراچی، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مزارِ قائد عوام کیلئے بند
اسلام ٹائمز۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عوام کے لئے بند کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق بارودی مواد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے مزار قائد میں عوام کا داخلہ بند کر دیا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے مزار کے اندر اور اطراف کلیئر کرنے بعد سیکیورٹی کو مزید بڑھا دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے غیر معینہ مدت کے لئے اطراف میں گاڑیاں کھڑی کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ واضح رہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے دی گئی دھمکیوں کی وجہ سے 29 مارچ کو بھی مزار قائد 3 روز کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 407073
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش