0
Thursday 28 Aug 2014 15:55

کراچی ایئرپورٹ حملے کے تانے بانے وزیرستان سے ملتے ہیں،ایڈیشنل آئی جی غلام قادر

کراچی ایئرپورٹ حملے کے تانے بانے وزیرستان سے ملتے ہیں،ایڈیشنل آئی جی غلام قادر
اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل جناح ایئرپورٹ کراچی حملے کا کیس لگ بھگ حل کرلیا ہے اور اس کے تانے بانے وزیرستان سے ملتے ہیں، کراچی میں آپریشن کے دوران پولیس کو مزید کوئی اختیارات نہیں دیے گئے، ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے سینٹرل پولیس آفس میں ریٹائرڈ فوجیوں کی بھرتی کے حوالے سے منعقدہ سادہ و پروقار تقریب میں کیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے سندھ پولیس میں مزید 64 ریٹائرڈ فوجیوں کو اپارٹمنٹ لیٹر دیئے۔ اس موقع پر غلام قادر تھیبو  نے کہا کہ مجموعی طور پر 2000 ریٹائرڈ فوجیوں کو پولیس میں بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس میں سے اب تک 1356 اہلکاروں کو بھرتی کر لیا گیا ہے اور 644 اہلکاروں کو مزید بھرتی کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ کراچی ایئرپورٹ حملے کا کیس حل کر لیا ہے اور اس کے تانے بانے وزیرستان سے ملتے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ کراچی میں تاحال روزانہ کی بنیاد پر 3 یا 4افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی آپریشن میں پولیس کو اضافی اختیارات نہیں دیئے گئے ہیں تاہم پولیس کو مزید فعال کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 407075
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش