QR CodeQR Code

کراچی، شاہ محمود قریشی کی (ن) لیگ کے ناراض رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع

28 Aug 2014 16:16

اسلام ٹائمز: غوث علی شاہ گزشتہ کئی ماہ سے عملی سیاست سے دور ہیں جبکہ ممتاز بھٹو بھی بارہا نواز لیگ اور نواز شریف کی پالیسیوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں، اسکے علاوہ لیاقت علی جتوئی نے بھی نواز شریف سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی چیئرمین شاہ محمود قریشی کی آج مسلم لیگ نواز کے اہم ناراض رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے ڈپٹی چیئرمین شاہ محمود قریشی آج پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے ناراض رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز ن لیگ کے اہم ناراض رہنماؤں سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور آج غوث علی شاہ، ممتاز بھٹو سے ملاقات کریں گے اور پھر اس کے بعد شام میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ اس کے علاوہ سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی بھی آج لندن سے کراچی پہنچ رہے ہیں اور ان کی بھی شاہ محمود قریشی سے ملاقات متوقع ہے۔ واضح رہے کہ غوث علی شاہ گزشتہ کئی ماہ سے عملی سیاست سے دور ہیں جب کہ ممتاز بھٹو بھی بارہا مسلم لیگ ن اور وزیراعظم نواز شریف کی پالیسیوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں، اس کے علاوہ لیاقت علی جتوئی نے بھی وزیراعظم نواز شریف سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 407079

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/407079/کراچی-شاہ-محمود-قریشی-کی-ن-لیگ-کے-ناراض-رہنماؤں-سے-ملاقاتیں-متوقع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org