0
Thursday 28 Aug 2014 16:52

نواز حکومت غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، بلال سلیم قادری

نواز حکومت غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، بلال سلیم قادری
اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک کے شہید قائد و بانی محمد سلیم قادری کے صاحبزادے بلال سلیم قادری نے کہا ہے کہ ملک کی صورتحال وقت کے ساتھ ساتھ بگڑتی جا رہی ہے، حکمران غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، انصاف نہ ملنے پر عوام مایوسی کا شکار ہے، انصاف کے حصول کیلئے عوام پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیئے بیٹھی ہے۔ اپنے ایک بیان میں بلال سلیم قادری نے کہا کہ بروقت سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں رونما ہونے والے واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لے لیا جاتا تو ملک بحرانی کیفییت سے دوچار نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو نقصان اور ڈالر کی قدر میں اضافہ نہ ہوتا ان تمام تر صورتحال کی ذمہ دار خود نواز حکومت ہے۔
خبر کا کوڈ : 407087
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش